| جنتی زیور |
مدینے کے آقا کا ہر ہر سوالی تبسم بہ لب شاد کام آرہاہے وہ دیکھو اٹھیں رحمتوں کی گھٹائیں زبان پر محمد کا نام آرہاہے غریبوں کا مونس یتیموں کا ہمدم لیے زندگی کا پیام آرہاہے رسول گرامی کے روضہ کی جانب زمانہ بصد احترام آرہاہے نسیم ثنا خوانِ سرور،مبارک ! خدا کی طرف سے سلام آرہاہے
دیگر طیبہ کے مسافرسے
سلطان دو جہاں سے میرا سلام کہنا محبوب دو جہاں سے میرا سلام کہنا امت کے پاسباں سے میرا سلام کہنا وحدت کے راز داں سے میرا سلام کہنا عظمت کے حکمراں سے میرا سلام کہنا رفعت کے آسماں سے میرا سلام کہنا روضے کے نوری جلوے آنکھوں میں رکھ کے لانا پر نور آستاں سے میرا سلام کہنا عرش علا کی شوکت خلد جناں کی زینت پیغمبر اماں سے میرا سلام کہنا