| جنتی زیور |
نگاہ سیر گاہ لِیْ مَعَ اللہِ تَعَالیٰ اللہ تری عالی مقامی اسی سرد خراماں کا ہے صدقہ نسیم صبح! تیری خوش خرامی شفیق انداز حسرت کے علاوہ مرے اشعار میں ہے رنگ جامی
از مولانا نسیم بستوی مدظلہ
محمد کا دارالسلام اللہ اللہ وہ باران فیض دوام اللہ اللہ جہان رسالت کے خورشید تابان نبوت کے ماہ تمام اللہ اللہ نگاہوں میں طیبہ کی پھرتی ہے اکثر حسیں صبح پر نورشام اللہ اللہ سر حشر تشنہ لبوں کو وہ اپنے پلائیں گے کوثر کا جام اللہ اللہ جبیں اسکے قدموں پہ جھکتی ہے سب کی جوہے مصطفی کا غلام اللہ اللہ دل مضطرب بہر طیبہ ہے نالاں کریں اب کوئی اہتمام اللہ اللہ نسیم اور ان کی محبت کی منزل زہے عاشق تیز گام اللہ اللہ
دیگر
یہ کیسا مبارک مقام آرہا ہے لبوں پر درود و سلام آرہاہے ادب سے چلو اور سروں کو جھکالو محمد کا دارالسلام آرہاہے بسائی گئی راہ میں نکہت گل رسول خدا کا غلام آرہاہے قدم چومنے آرہے ہیں فرشتے زمیں پر وہ ماہ تمام آرہاہے