Brailvi Books

جنتی زیور
643 - 676
اہل نظر نے غور سے دیکھا تو یہ کھلا			کعبہ جھکا ہوا ہے مدینے کے سامنے

یہ وہ کریم ہیں کہ جو مانگو وہی ملے			اے سائلو چلو تو دعا لے کے سامنے

رب کریم یہ ہے دعا میری روز محشر		شرمندہ میں نہ ہوں ترے پیارے کے سامنے
بیاں ہو کس سے کمال محمد عربی		ہے بے مثال جمال محمد عربی

مجال کیا ہے کہ انس وملک کریں تعریف	خدا سے پوچھیے حال محمد عربی

زمانہ پلتا ہے اس آستان عالی سے		عجب ہے جودونوال محمد عربی

لگارہے ہیں ہمیشہ مہرومہ چکر			ملا نہ کوئی مثال محمد عربی

اندھیری رات نہ ہوگی مری لحد میں کبھی	میں ہوں غلام بلال محمد عربی

گیاہ وخاروخس وخاک سے وہ بدترہے		نہیں ہے جس کو خیال محمد عربی

یہ جان کیا دوجہاں مجھے گرمیسرہوں		کروں فدا بجمال محمد عربی

جمیل قادری شکر خدا کہ تو بھی ہوا		غلام عترت و آل محمد عربی
از حضرت آسی علیہ الرحمۃ
کہاں گلشن کہاں روئے محمد			کہاں سنبل کہاں موئے محمد

ہے عالم آہن و آہن ربا کا 			کھنچا جاتا ہے دل سوئے محمد
Flag Counter