Brailvi Books

جنتی زیور
640 - 676
رنگ ہے ان کا باغ جہاں میں ان کی مہک ہے خلد وجناں میں  	سب میں بسی خوشبوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

ہونہ کبھی تاحشرنمایاں ایسا ہلال عید ہو قرباں			دیکھے اگر ابروئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

تشنہ دہانو غم ہے تمہیں کیا ابر کرم اب جھوم کے برسا		لو وہ کھلے گیسوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

شمس وقمر میں ارض وفلک میں جن وبشر میں حوروملک میں	سایہ فگن ہے روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

دین کے دشمن ان کو ستائیں دیتے رہیں یہ سب کو دعائیں		سب سے نرالی خوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

ہو نہ جمیل قادری مضطر ہاتھ اٹھا کر حق سے دعا کر		مجھ کو دکھا دے کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اے دین حق کے رہبر تم پر سلام ہردم			میرے شفیع محشر تم پر سلام ہردم

اس بے کس وحزیں پر جو کچھ گزررہی ہے 		ظاہر ہے سب وہ تم پر تم پر سلام ہر دم

بندہ تمہارے در کا آفت میں مبتلا ہے			رحم اے حبیب داور تم پر سلام ہر دم
Flag Counter