Brailvi Books

جنتی زیور
639 - 676
ازمولانا جمیل الرحمٰن بریلوی علیہ الرحمۃ
سلطان جہاں محبوب خداتیری شان وشوکت کیا کہنا	ہرشے پہ لکھا ہے نام تراترے ذکر کی رفعت کیا کہنا

معراج ہوئی تا عرش گئے حق تم سے ملا تم حق سے ملے	سب راز فاوحٰی دل پہ کھلے یہ عزت و حشمت کیا کہنا

ہر ذرہ تیرا دیوانہ ہے ہردل میں تیرا کاشانہ ہے		ہر شمع تری پروانہ ہے اے شمع ہدایت کیا کہنا

آنکھوں سے کیادریاجاری اورلب پہ دعاپیاری پیاری	روروکے گزاری شب ساری اے حامی امت کیا کہنا

عالم کی بھریں ہردم جھولی خودکھائیں فقط جو کی روٹی	وہ شان عطاوسخاوت کی یہ زہد وقناعت کیا کہنا

وہ پھول بتولی گلشن کے اک سبزہوئے اک سرخ ہوئے	بغدادوعرب جن میں مہکے ان پھولوں کی نکہت کیا کہنا
جا کے صبا تو کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم			لاکے سنگھا خوشبوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

چاک ہے ہجر سے اپنا سینہ دل میں بسا ہے شہر مدینہ	چشم لگی ہے سوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter