Brailvi Books

جنتی زیور
638 - 676
تمہارانام مصیبت میں جب لیا ہوگا		ہمار بگڑا ہوا کام بن گیا ہوگا

دکھائی جائے گی محشر میں شان محبوبی 		کہ آپ ہی کی خوشی آپ کا کہاہوگا

خدائے پاک کی چاہیں گے اگلے پچھلے خوشی	خدائے پاک خوشی ان کی چاہتا ہوگا

کسی کے پاؤ ں کی بیڑی یہ کاٹتے ہوں گے	کوئی اسیر غم ان کو پکارتا ہوگا

کسی کے پلے پہ ہوں گے یہ وقت وزن عمل	کوئی امید سے منہ ان کاتک رہا ہوگا

کوئی کہے گا دہائی ہے یارسول اللہ		تو کوئی تھام کے دامن مچل گیاہوگا

کسی کو لے کے فرشتے چلیں گے سوئے جحیم	وہ ان کا راستہ پھر پھرکے دیکھتاہوگا

کوئی قریب ترازو کوئی لب کوثر		کوئی صراط پہ ان کو پکارتا ہوگا

وہ پاک دل کہ نہیں جس کو اپنا اندیشہ 		ہجوم فکر و تردد میں گھر گیا ہوگا