Brailvi Books

جنتی زیور
633 - 676
اعظمی تھی نوح کی کشتی میں عالم کی نجات	اہل بیت پاک کالیکن سفینہ اور ہے
از اعلیٰ حضرت قبلہ بریلوی علیہ الرحمۃ
سب سے ا ولی واعلیٰ ہمارابنی 			سب سے بالا و والا ہمارابنی

جس کوشایاں ہے عرش خداپرجلوس 		ہے وہ سلطان والا ہمارابنی

خلق سے اولیاء اولیاء سے رسل		اوررسولوں سے اعلیٰ ہمارابنی

حسن کھاتا ہے جن کے نمک کی قسم		وہ ملیح دل آرا ہمارابنی

جس کی دو بوند ہیں کوثروسلسبیل		ہے وہ رحمت کادریا ہمارابنی

کیا خبر کتنے تارے کھلے چھپ گئے 		پر نہ ڈوبے نہ ڈوبا ہمارابنی

جس نے مردہ دلوں کو دی عمر ابد		ہے وہ جان مسیحا ہمارابنی

غمزدوں کو رضا مژدہ دیجے کہ ہے		بے کسوں کاسہارا ہمارا بنی
زہے عزت واعتلائے محمد			کہ ہے عرش حق زیرپائے محمد

مکاں عرش ان کا فلک فرش ان کا		ملک خادمان سرائے محمد

خداکی رضا چاہتے ہیں دو عالم			خدا چاہتا ہے رضائے محمد

عصائے کلیم اژدہائے غضب تھا		گروں کاسہارا عصائے محمد

خدا ان کو کس پیار سے دیکھتا ہے 		جو آنکھیں ہیں محو لقائے محمد

اجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا			دلہن بن کے نکلی دعائے محمد

رضاپل سے اب وجدکرتے گزريے		کہ ہے رب سلم صدائے محمد
Flag Counter