Brailvi Books

جنتی زیور
632 - 676
فرشتے پربچھاتے ہیں جہاں تیرے قدم پہنچے		خداکاگھررسول حق کا روضہ دیکھنے والے

ستارہ تیری قسمت کاثریاسے بھی اونچاہے		جمال گنبدخضراء کا جلوہ دیکھنے والے

مبارک ہیں مبارک اعظمی بیشک مبارک ہیں		خدا کاگھرنبی کے درکاجلوہ دیکھنے والے
حسن یوسف اورہے طٰہٰ کاجلوہ اور ہے		ماہ کنعاں اور ہے مہرمدینہ اورہے

آسمانوں پرگئے ادریس وعیسٰی شک نہیں		دم میں سیر لامکاں معراج اسرٰی اور ہے

ہے خلیل اللہ حبیب اللہ میں فرق عظیم		شان خلت اور ہے تاج فترضٰی اور ہے

انفلاق بحر برہان عظیم الشان تھا		انشقاق بدر کالیکن نتیجہ اور ہے

مفت بھی لیتے نہیں عاشق حیات خضر کو		خالی جینا اور ہے مرمر کے جینااور ہے

جنتی پھولوں کی خوشبوتومسلم ہے مگر		نکہت گل اور ہے ان کاپسینہ اور ہے
Flag Counter