Brailvi Books

جنتی زیور
631 - 676
لپٹ کر رونے والے کعبہ جاں کے غلافوں سے		نبی کے درپہ رحمت کابرسنا دیکھنے والے

طواف کعبہ میں ہرہر قدم پر جھومنے والے		بھرے پیالوں میں زمزم کا چھلکنا دیکھنے والے

جمال اقدس روضہ بسا ہے ان کی آنکھوں میں		حقیقت میں ہیں یہ جنت کا نقشہ دیکھنے والے

کمال شوق سے ہم ان کو سوسوباردیکھیں گے		بڑے پیارے ہیں یہ مکہ مدینہ دیکھنے والے

مبارک ہیں مبارک ہیں خداشاہدمبار ک ہیں		یہ مکہ دیکھنے والے مدینہ دیکھنے والے

ملا ہے اعظمی مکہ مدینہ سے شرف ان کو			نگاہ دل سے دیکھیں ان کارتبہ دیکھنے والے
		دیگر
مبارک مرحبا مکہ مدینہ دیکھنے والے			زمیں پرعرش کی منزل کا زینہ دیکھنے والے

حطیم کعبہ میں سجدے وہ بوسے سنگ اسود کے 		در کعبہ پہ رونا گڑگڑانا دیکھنے والے

مقام ملتزم میزاب اوررکن یمانی پر			ہمیشہ ابررحمت کابرسنادیکھنے والے

وہ پیاسوں کاہجوم عاشقانہ کیف کاعالم			وہ پیمانوں میں زمزم کاچھلکنادیکھنے والے

طواف کعبہ کی مستی صفامروہ کے منظرمیں		شراب معرفت کاجام ومینادیکھنے والے

منٰی میں عید قربانی کامنظردیکھ کر آئے			سرعرفات پروانوں کا میلہ دیکھنے والے
Flag Counter