Brailvi Books

جنتی زیور
630 - 676
کف دست رحمت میں ہے ساراعالم		زمین آپ کی آپ کاآسماں ہے

مسلم ہے ان کو خدا کی نیابت			کلام خدا مصطفی کی زباں ہے

نہ پوچھ اعظمی منزل سر بلندی			مرا سر ہے محبوب کا آستاں ہے
حاجیو !اب گنبد سرکار تھوڑی دور ہے		رحمت حق کا علمبردار تھوڑی دور ہے

ہے خریدارگنہ رحمت کا تاجر جس جگہ		عاصیو! وہ مصطفی بازار تھوڑی دور ہے

عشق و مستی میں قدم آگے بڑھا کردیکھ لو	گنبد خضراء کا وہ مینار تھوڑی دور ہے

نعمت کونین ملتی ہے گداؤں کو جہاں		وہ محمد کا سخی دربار تھوڑی دور ہے

لے کے آئے تھے جہاں جبریل بھی فوج ملک	وہ احد کا جنتی کہسار تھوڑی دور ہے

وہ شہیدان محبت کی مبارک خوابگاہ		وہ بقیع پاک خلدآثار تھوڑی دور ہے

اللہ اللہ وہ گلستان مدینہ مرحبا			پھول سے بہترہیں جسکے خار تھوڑی دور ہے

چل پڑا ہوں گرتا پڑتاسوئے طیبہ المدد		اے مسیحا اب تیرا بیمار تھوڑی دور ہے

دشت طیبہ ہے یہاں چل سر کے بل اے اعظمی	مصطفی کا جنتی دربار تھوڑی دورہے
حاجیوں کا استقبال
مبارک آگئے مکہ مدینہ دیکھنے والے			خدا کا گھر رسول حق کاروضہ دیکھنے والے

حریم کعبہ میں مستوں کا میلہ دیکھنے والے		مزارمصطفی پہ حق کا جلوہ دیکھنے والے

جلال کعبہ کا اونچا منارہ دیکھنے والے			جمال گنبد حضراء کاتارا دیکھنے والے
Flag Counter