Brailvi Books

جنتی زیور
628 - 676
                دیگر
اے میرے معبود حق اے کردگار		سارے عالم کاتو ہے پروردگار

فضل سے تیرے ہی اے رب کریم		گلشن ہستی کی ہے ساری بہار 

کر دیا مجھ کو غلام مصطفی			ہو گیا میں دوجہاں کا تاجدار

بخش دے یارب خطائیں سب میری		تو ہے غفار اور میں عصیاں شعار

تیری رحمت پر بھروسا ہے مجھے		فضل کا تیرے میں ہوں امیدوار

کس طرح ہو شکر نعمت کا تری			شکر ہے محدود نعمت بے شمار

ناز ہے اتنی سی نسبت پر مجھے			میں ہوں مجرم اور تو آمر زگار

تیرے سجدوں نے وہ رفعت دی مجھے		رفعت افلاک ہے مجھ پر نثار

بندہ فرماکر بڑھایا کس قدر			قدسیوں میں میرا شاہانہ وقار

خاک بوس طیبہ ہے یہ اعظمی			حشر میں یارب نہ ہو یہ شرمسار
نعت شریف
سرور عالم نبیُّ الانبیاء میرے رسول		اولیں و آخریں کے پیشوا میرے رسول

صدر بزم انبیاء مولائے کل فخر رسل		محرم اسرارِ حق، شان خدا میرے رسول

مظہر شان الہی تاجدار کائنات			نائب حق حاکم ہر ماسوامیرے رسول

مہبط لولاک سیار فلک عرش آستاں		صاحب معراج ومصداق دنی میرے رسول

سورۂ والفجرعکس روئے روشن کا بیاں		مطلع والشمس و شرح والضحی میرے رسول

مطلع انور رشک آفتاب وماہتاب		نیّربرج شرف نور خدامیرے رسول
Flag Counter