یانبی سلام علیک یا رسول سلام علیک یا حبیب سلام علیک صلوات اللہ علیک
تم شفیع المذنبیں ہو سرور دنیا و دیں ہو صادق الوعد و امیں ہو رحمۃ للعالمیں ہو
یانبی سلام علیک یا رسول سلام علیک یا حبیب سلام علیک صلوات اللہ علیک
بانی محفل کی سن لو سامعیں کے دل کی سن لو رحم کے قابل کی سن لو عاشقِ بسمل کی سن لو
یانبی سلام علیک یا رسول سلام علیک یا حبیب سلام علیک صلوات اللہ علیک
حمد باری تعالی
پوچھا گل سے یہ میں نے کہ اے خوبرو تجھ میں آئی کہاں سے نزاکت کی خو یاد میں کس کی ہنستا مہکتا ہے تو ہنس کے بولا کہ اے طالب رنگ وبو
اللہُ اللہُ اللہُ اللہُ
عرض کی میں نے سنبل سے اے مشکبو صبح کو کرکے شبنم سے تازہ وضو