Brailvi Books

جنتی زیور
620 - 676
میلادشریف
الحمد للہ رب العٰلمین والصلوۃ والسلام علی رسولہ محمد و الہ وصحبہ اجمعین

                              سَلِّمُوْایَاقَوْمِ بَلْ صَلُّوْا عَلٰی الصَّدْرِالاَمِیْں

                                    مُصْطَفٰی مَا جَاءَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْں
آوازہوبلند درود و سلام کی		محفل ہے ذکر مولدِخیر الانام کی

اللہ کا ۔۔ہے اور قدسیوں کابھی	کیا شان ہے رسول علیہ السلام کی
رَبِّ سَلِّمْ عَلٰی رَسُوْلِ اللہ

مَرْحَبَا مَرْحَبَا رَسُوْلِ اللہ
بھیج اے رب میرے درودوسلام	اپنے پیارے نبی پر بھیج مدام
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ
بزم ہستی کے تاجدار آئے			گلشن دہر کی بہار آئے

جس کے دامن میں چھپ سکے دنیا		وہ رسول کرم شعار آئے
  روایت ہے کہ ا للہ تعالی نے زمین و آسمان بلکہ تمام عالم اور سارے جہان کے پیدا کرنے سے بہت پہلے اپنے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے نور کو پیدا فرمایااور اپنے پیارے حبیب علیہ الصلوۃو السلام کے مقدس نور سے اپنی تمام کائنات کو شرفِ وجود سے سر فراز فرمایا جیسا کہ خود حضورِاقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا کہ :
'' اَوَلُ مَاخَلَقَ اللہُ نُوْرِیْ''
یعنی سب سے پہلے اللہ تعالی نے میرے نور کو پیدا فرمایا :
'' وَکُلُّ الْخَلَائِقِ مِنْ نُوْرِیْ ''
اور تمام مخلوق کو اللہ تعالیٰ نے میرے نور سے خلق فرمایا
''وَاَنَا مِنْ نُوْرِ اللہِ''
اور میں اللہ کا نور ہوں ۔
Flag Counter