Brailvi Books

جنتی زیور
614 - 676
مَاشَآءَ اللہُ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ۔
(عمل الیوم و اللیلۃ،باب مایقول اذا انقض الکوکب ،الحدیث۶۵۳،ص۱۹۸)
(۱۱)کوڑھی اندھے لنگڑے وغیرہ مریض یا مصیبت زدہ کو دیکھے تو یہ دعا پڑھ لے ان شاء اﷲ تعالیٰ اس مرض اور مصیبت سے محفوظ رہے گا مگر زکام و آشوب چشم اور خارش کے مریضوں کو دیکھ کر یہ دعا نہ پڑھے کیونکہ ان بیماریوں سے بدن کی اصلاح ہوتی ہے وہ دعا یہ ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا
(ترمذی،کتاب الدعوات،باب ما یقول اذا رأی مبتلی،الحدیث۳۴۴۲،ج۵،ص۲۷۲)
(۱۲)زہریلے جانوروں سے حفاظت کے لئے یہ دعا صبح و شام کو پڑھ لیا کرو
اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَO
اس دعا کو جو صبح کو پڑھ لے وہ دن بھر زہریلے جانوروں سے محفوظ رہے گا اور جو شام کو پڑھ لے وہ رات بھر ان جانوروں سے امن وامان میں رہے گا۔
(صحیح مسلم،کتاب الذکر والدعاء...الخ،باب فی التعوذمن ...الخ،الحدیث۲۷۰۹،ص۱۴۵۳)
(۱۳)قرض ادا ہونے کی دعا
اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَا لِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔
(سنن الترمذی،احادیث شتی،باب ۱۲۱،الحدیث۳۵۷۴،ج۵،ص۳۲۹)
    ہر نماز کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ صبح و شام سو سو بار روزانہ پڑھے اور اول وآخر تین تین بار درود شریف بھی پڑھ لے۔

(۱۴)بازار میں داخل ہو تو یہ کلمات پڑھ لے
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِ شَیِءٍ قَدِیْرٌ۔
(جامع ترمذی،کتاب الدعوات، باب مایقول اذا دخل السوق،الحدیث۳۴۳۹،ج۵،ص۲۷۱)
Flag Counter