Brailvi Books

جنتی زیور
609 - 676
لَّامَّۃِOاَعُوْذُ بِکَلمَاتِ اللہِ التَّامَّات مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَمِنْ شَرِّ عِبَادِہٖ مِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَ اَنْ یَّحْضُرُوْنَOوَ صَلَّی اللہُ تَعالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ آلہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَO
ہیضہ اور وبائی امراض میں:۔ان دونوں میں ہر کھانے پینے کی چیز پر سورره انا انزلناہ پڑھ کر دم کر لیا کریں ان شاء اﷲ تعالیٰ حفاظت رہے گی اور جس کو مرض ہو جائے اس کو بھی کسی چیز پر دم کر کے کھلائیں پلائیں ان شاء اﷲ تعالیٰ شفاء حاصل ہوگی۔

چیچک کا گنڈا:۔نیلا سات رنگ کا گنڈا لے کر اسی پر سورره الرحمن پڑھیں اور ہر
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ
پر پھونک مار کر ایک گرہ لگا دیں پھر یہ گنڈا بچے کے گلے میں ڈال دیں چیچک سے حفاظت رہے گی اور اگر چیچک نکلنے کے بعد ڈالیں تو ان شاء اﷲ تعالیٰ چیچک کی زیادہ تکلیف نہ رہے گی۔

دودھکم ہونا:۔یہ دونوں آیتیں نمک پر سات بار پڑھ کر اُڑد کی دال میں کھلائیں اور بسم اﷲ سمیت دونوں آیتوں کو پڑھیں پہلی آیت
وَالْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَہُنَّ حَوْلَیۡنِ کَامِلَیۡنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنۡ یُّتِمَّ الرَّضَاعَۃَ ؕ
اور دوسری آیت
وَ اِنَّ لَکُمْ فِی الۡاَنْعَامِ لَعِبْرَۃً ؕ نُسْقِیۡکُمۡ مِّمَّا فِیۡ بُطُوۡنِہٖ مِنۡۢ بَیۡنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیۡنَ ﴿66﴾
جادو ٹونا کے لیے:۔یہ آیت لکھ کر مریض کے گلے میں پہنائیں اور پانی پڑھ کر پانی پلائیں اور اسی پڑھے ہوئے پانی سے مریض کو کسی بڑی لگن یا ٹب میں بٹھا کر نہلائیں اور پانی کسی جگہ ڈال دیں
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ فَلَمَّاۤ اَلْقَوۡا قَالَ مُوۡسٰی مَا جِئْتُمۡ بِہِ ۙ السِّحْرُ ؕ اِنَّ اللہَ سَیُبْطِلُہٗ ؕ اِنَّ اللہَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیۡنَ ﴿81﴾
(پ2،البقرۃ:233)
 (پ14،النحل:66)
Flag Counter