قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ
پوری پوری سورہ ایک ایک مرتبہ۔
ایام ماہواری کی کمی:۔اگر ایام ماہواری میں کمی ہو اور اس سے تکلیف ہو تو ان آیات کو لکھ کر گلے میں ڈالیں اور ڈور اتنا بڑا ہو کہ تعویذ ناف کے نیچے پڑا رہے ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم وَ جَعَلْنَا فِیۡہَا جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِیۡلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیۡہَا مِنَ الْعُیُوۡنِ ﴿ۙ34﴾لِیَاۡ کُلُوۡا مِنۡ ثَمَرِہٖ ۙ وَ مَا عَمِلَتْہُ اَیۡدِیۡہِمْ ؕ اَفَلَا یَشْکُرُوۡنَ ﴿35﴾ (پ23،یسۤ:34،35) اَوَلَمْ یَرَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ کَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنٰہُمَا ؕوَجَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ کُلَّ شَیۡءٍ حَیٍّ ؕ اَفَلَا یُؤْمِنُوۡنَ ﴿3۰﴾
ایام ماہواری کی زیادتی:۔اگر کسی عورت کو ایام ماہواری زیادہ آتے ہوں اور اس سے تکلیف ہو تو ان آیتوں کو لکھ کر تعویذ گلے میں ڈالیں اور ڈور اتنا بڑا ہو کہ تعویذ ناف کے نیچے پڑا ہو
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم وَ قِیۡلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیۡ مَآءَکِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیۡ وَغِیۡضَ الْمَآءُ وَقُضِیَ الۡاَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَی الْجُوۡدِیِّ وَقِیۡلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿44﴾
غائب کو واپس بلانا:۔اگر کسی کا لڑکا یا کوئی بھی کہیں چلا گیا اور لا پتا ہوگیا تو اس کو واپس بلانے کے لئے نیچے کی آیتوں کو لکھ کر اس تعویذ کو گلے یا نیلے کپڑے میں لپیٹ کر گھر کی اندھیری کوٹھری میں دو پتھروں کے درمیان اس طرح رکھ دیا جائے کہ اس پر کسی کا پاؤں نہ پڑے پتھر نہ ہوں تو چکی کے دو پاٹوں کے درمیان اس کو دبا دینا چاہیے اور لفظ فلاں کی جگہ اس لا پتا کا نام لکھیں۔