بچہ زندہ نہ رہنا:۔اجوائن اور کالی مرچ آدھ آدھ پاؤ لے کر پیر کے دن سورج ڈھلنے کے بعد چالیس بار سوررهٔ والشمس اس طرح پڑھے کہ ہر دفعہ کے ساتھ درود شریف بھی پڑھے اور ہر مرتبہ اجوائن اور کالی مرچ پر دم کر کے اور شروع حمل سے دودھ چھڑانے تک روزانہ تھوڑی تھوڑی اجوائن اور کالی مرچ کھا لیا کرے ان شاء اﷲ تعالیٰ اولاد زندہ رہےگی۔
بچے کو نظر لگنا یا رونا یا سوتے میں ڈرکر چونکنا
قل اعوذ برب الفلقO اور قل اعوذ برب الناسO بِسْمِ اﷲِ سمیت تین تین بار پڑھ کر بچے پر دم کرے اور یہ تعویذ لکھ کر بچے کے گلے میں پہنائے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمO اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ کُلِّھَا مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَO اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْطٰانٍ وَّھَامَّۃٍOوَمِنْ شَرِّ کُلِّ عَیْنٍ