Brailvi Books

جنتی زیور
607 - 676
الرَّحِیْم   بِسْمِ اللہِ مَجْرٖؔؔىھَا وَمُرْسٰىہَا ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿41﴾
پھوڑا پھنسی:۔پاک صاف ڈھیلا پیس کر اس پر یہ دعا تین مرتبہ پڑھ کر تھوکے اور اس مٹی پر تھوڑا پانی چھڑک کر وہ مٹی تکلیف کی جگہ پر دن میں دو چار بار مل لیا کرے چاہے پھوڑے پر یہ مٹی لگا کر پٹی باندھ دے۔

گھر میں سے سانپ بھگانا:۔لوہے کی چار کیلیں لے کر ایک ایک کیل پر پچیس پچیس مرتبہ یہ آیت دم کرکے مکان کے چاروں کو نوں پر زمین میں گاڑ دیں ان شاء اﷲ تعالیٰ سانپ اس گھر میں نہیں رہے گا اور آسیب بھی چلا جائے گا آیت یہ ہے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم  اِنَّہُمْ یَکِیۡدُوۡنَ کَیۡدًا ﴿ۙ15﴾وَّ اَکِیۡدُ کَیۡدًا ﴿ۚۖ16﴾فَمَہِّلِ الْکٰفِرِیۡنَ اَمْہِلْہُمْ رُوَیۡدًا ﴿٪17﴾
با ؤلے کتے کا کاٹ لینا:۔اوپر ذکر کی ہوئی آیت کو روٹی یا بسکٹ کے چالیس ٹکڑوں پر لکھ کر ایک ٹکڑا روز اس شخص کو کھلا دیں ان شاء اﷲ تعالیٰ اس شخص کو باؤلا پن اور ہڑک نہ ہوگی۔

بانجھ پن:۔چالیس لونگیں لے کر ہر ایک پر سات سات بار اس آیت کو پڑھے اور جس دن عورت حیض سے پاک ہو کر غسل کرے اس دن سے ایک لونگ روزمرہ سوتے وقت کھانا شروع کرے اور اس پر پانی نہ پیوے اور اس درمیان میں ضرور شوہر کے ساتھ سوئے آیت یہ ہے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم   اَوْکَظُلُمٰتٍ فِیۡ بَحْرٍ لُّجِّیٍّ یَّغْشٰىہُ مَوْجٌ مِّنۡ فَوْقِہٖ مَوْجٌ مِّنۡ فَوْقِہٖ سَحَابٌ ؕ ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ ؕ اِذَاۤ اَخْرَجَ یَدَہٗ لَمْ یَکَدْ یَرٰىہَا ؕ وَ مَنۡ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ ﴿٪4۰﴾
ان شاء اﷲ تعالیٰ ضرور اولاد ہوگی ۔
(پ12،ھود:41)
 (پ3۰،الطارق:15۔17)
(پ18،النور:4۰)
Flag Counter