Brailvi Books

جنتی زیور
605 - 676
وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّصَحْبِہٖ وَسَلِّمْO قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدٌO لَیْسَ کَمِثْلِہٖ اَحَدٌO لَا تُسَلِّطْ عَلٰی اَحَدٍO وَلَا تُجَوِّجْنِیْ اِلٰی اَحَدٍO وَاَغْنِنِیْ یَارَبِّ عَنْ کُلِ اَحَدٍO بِفَضْلِ قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدٌO اَﷲُ الصَّمَدُO لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْOوَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدُO اِلٰھِیْ یَامَنْ ھُوَ قَدِیْمٌ دَائِمٌ یَا حَیُّ یَاقَیُّوْمُ یَا اَوَّلُ یَا آخِرُ اِقْضِ حَاجَتِیْ یَا فَرْدُ یَافَرْدُ یَا صَمَدُ وَ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی سَیِّدنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ۔
خواص سوره الفلق والناس:۔صحیح مسلم میں حدیث ہے کہ (امن و پناہ کے باب میں) سورره فلق اور سورره ناس جیسی کوئی سورہ نہ دیکھو گے۔
 (صحیح مسلم،کتاب صلاۃ المسافرین،باب فضائل القران مایتعلق بہ،رقم۸۱۴،ص۴۰۶)
     ان دونوں سورتوں میں جن و شیطان اور حاسدوں کے شر سے محفوظ رہنے کی بے نظیر تاثیر ہے ان کو عمل میں لانے کی چند صورتیں درج ذیل ہیں۔

(۱)مسحور پر سو مرتبہ ان دونوں سورتوں کو پڑھ کر دم کرنے سے ان شاء اﷲ تعالیٰ سحر کا اثر زائل ہو جائے گا اور اگر پانی پراتنی ہی بار پڑھ کر دم کر دیا جائے اور پلایا جائے جب بھی جادو ٹوٹ جائے گا۔

(۲)اگر گیارہ گیارہ مرتبہ بھی پڑھیں جب بھی فائدہ ہو گا کئی روز تک ایسا کرنا ہوگا۔

(۳)جن بچوں کو ان دونوں سورتوں کا تعویذ پہنا دیا جائے وہ جن و شیطان اور تمام زہریلے جانوروں سے محفوظ رہیں گے ۔
   (فیوض قرآنی)
دوسرے مختلف عملیات
دماغ کی کمزوری:۔پانچوں نمازوں کے بعد سر پر داہنا ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ یَا قَوِیُّ پڑھو۔
Flag Counter