Brailvi Books

جنتی زیور
604 - 676
خواص سوره قریش:۔جان کی حفاظت اور فاقہ سے امن کے لئے روزانہ اس سورہ کو ستائیس مرتبہ پڑھنا مجرب ہے۔

خواص سوره الماعون:۔بڑی مشکل پیش آجائے تو اس سورہ کو ہزار بار پڑھنا بہت مفید ہے۔

خواص سوره الکوثر:۔لاولد صاحب اولاد ہو جائے اس کے لئے اس سورہ کو روزانہ پانچ سو مرتبہ پڑھے تین ماہ تک پڑھنے کے بعد ا ن شاء اﷲ تعالیٰ حمل قرار پا جائے گا اور آدمی صاحب اولاد ہو جائے گا۔

خواص سوره کافرون:۔یہ چوتھائی قرآن کے برابر ہے جو ضرورت مند اتوار کے دن طلوع آفتاب کے وقت دس بار اس سورہ کو پڑھے اس کا کام بن جائے گا۔

خواص سوره اللہب:۔دشمنوں کی مغلوبیت کے لئے اس کو بکثرت پڑھنا مفید ہے۔

خواص سوره اخلاص:۔یہ سورره پاک تہائی قرآن کے برابر ہے جو بیمار اپنی بیماری کے زمانے میں اس کو پڑھتا رہے اگر وہ اسی بیماری میں مرگیا تو حدیث کا بیان ہے کہ وہ قبر کے دبوچنے اور قبر کی تنگی کے عذاب سے محفوظ رہے گا اور قیامت کے دن فرشتے اس کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر اور اپنے بازوؤں پر بٹھا کر پل صراط پار کرا دیں گے اور جنت میں پہنچادیں گے۔

    جو شخص اس سورہ کو صبح و شام تین تین مرتبہ نیچے لکھی ہوئی دعا کی صورت میں پڑھے گا ان شاء اﷲتعالیٰ اس کی ہر دعا پوری ہوگی پڑھنے کی ترکیب یہ ہے۔
    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰالَمِیْنَO وَالصَّلٰوۃُ
Flag Counter