سات مرتبہ پڑھیں۔
خواص سوره قدر:۔جو شخص روزانہ اس کو صبح و شام تین تین بار پڑھے گا اﷲتعالیٰ اس کی عزت بڑھا دے گا۔
خواص سوره بیّنہ:۔یہ برص اور یرقان کا علاج ہے ترکیب یہ ہے کہ اس سورہ کو
بکثرت پڑھا کریں اور اس کا نقش پانی میں گھول کر پلائیں ان شاء اﷲ تعالیٰ صحت ہو جائے گی۔
خواص سوره زلزال:۔یہ سورہ چوتھائی قرآن کے برابر ہے اس کو ستر مرتبہ پڑھنے سے مشکل دور ہو جاتی ہے اور اس کے پڑھنے سے آسیب دور ہو جاتا ہے۔
خواص سوره والعادیات:۔جس آدمی یا جانور کو نظر لگی ہو اس پر سات مرتبہ اس سورہ کو پڑھ کر دم کرو نظر دفع ہو جائے گی درد جگر والے کو یہ لکھ کر دھو کر تین دن تک پلائیں۔
خواص سوره القارعہ:۔ اس سورہ کو ایک سو ایک بار پڑھ دینے سے نظر دفع ہو جاتی ہے مکان میں لکھ کر لگانے سے بلاؤں سے امان اور حفاظت رہتی ہے۔
خواص سوره تکاثر:۔یہ ہزار آیتوں کے برابر ہے اس کو تین سو بار پڑھنے سے قرض بہت جلد ان شاء اﷲ تعالیٰ ادا ہو جائے گا اگر کسی مردہ سے ملاقات کرنی ہو تو اس سورہ کو شب جمعہ میں ایک سو تیرہ مرتبہ پڑھ کر سو جاؤ۔
خواص سوره والعصر:۔اس کو پڑھنے سے غم دور ہو جاتا ہے مصیبت زدہ پر سات مرتبہ اس سورہ کو پڑھ کر دم کر دو۔
خواص سوره الھمزہ:۔دشمن کے شر سے حفاظت کے لئے روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھو۔
خواص سوره فیل:۔دشمن کے شر سے حفاظت کے لئے اس سورہ کو ایک سو بار پڑھ کر دعا مانگو۔