Brailvi Books

جنتی زیور
602 - 676
خواص سوره غاشیہ:۔اس کو پڑھ کر دم کرنے سے مریض کو شفا ملتی ہے۔

خواص سوره فجر:۔آدھی رات کو پڑھ کر اگر بیوی سے صحبت کریں تو نیک بخت او لاد پیدا ہوگی۔

خواص سوره بلد:۔اس کو پڑھنے سے امن و عافیت اور لوگوں کی محبت ملے گی۔

خواص سوره والشمس:۔اس کو پڑھ کر مرگی والے کے کان میں پھونک مارنا بہت مفید ہے اگر بکری کے دودھ پر دم کر کے بد زبان آدمی کو پلاؤ ان شاء اﷲ تعالیٰ بد زبانی جاتی رہے گی۔

خواص سوره واللیل:۔بچہ کی ولادت کے وقت اس کو تعویذ بنا کر بچے کو پہنا دو بچہ ہر قسم کے کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہے گا جاڑا بخار والے کو اس کا تعویذ نفع بخش ہے۔

خواص سوره والضحیٰ:۔اس کو ۳۵ مرتبہ پڑھ کر دعا مانگیں تو ان شاء اﷲ تعالیٰ بھاگا ہوا آدمی واپس آجائے گا۔

خواص سوره الم نشرح:۔جس مال پر خرید نے کے بعد تین مرتبہ اسے پڑھ دیا جائے اس میں ان شاء اﷲ تعالیٰ خوب برکت ہوگی۔

خواص سوره والتین:۔اس کو روزانہ تین مرتبہ جو پڑھے گا اس کے اخلاق و کردار نہایت بہترین ہو جائیں گے اگر حاملہ عورت کو ابتداء حمل سے روزانہ یہ سورہ پاک دھو دھو کر پلاتے رہیں تو ان شاء اﷲ تعالیٰ لڑکا حسین و جمیل پیدا ہو جائے گا سفید چینی کی طشتری پر زعفران سے لکھ کر پلائیں۔

خواص سوره اقرء :۔گٹھیا اور جوڑوں کے درد کا علاج ترکیب یہ ہے کہ نماز فجر سے پہلے سات مرتبہ اس سورہ کو پڑھ کر تلاوت کا ایک سجدہ کریں اور سجدہ میں
حَسْبِیَ اللہُ
Flag Counter