Brailvi Books

جنتی زیور
601 - 676
خواص سوره والنازعات:۔جو شخص روزانہ اس کو پڑھے اس کو جان کنی کی تکلیف نہیں ہوگی۔

خواص سورهٔ عبس:۔اس کی تلاوت نظر کی کمزوری اور رتوندھے کے لئے مفید ہے۔

خواص سوره تکویر:۔پڑھ کر آنکھوں پر دم کرنے سے آشوب چشم اور جالا وغیرہ دور ہو جاتا ہے اور اگر اس سورہ کو زعفران سے لکھ کر سات روز تک نامرد کو پلایا جائے تو امید ہے کہ انقلاب حال شروع ہو جائے گا۔

خواص سوره انفطار:۔اس کی تلاوت کی برکت سے قیدی جلد چھوٹ جاتا ہے۔

خواص سوره المطففین:۔جس چیز پر پڑھ دو گے ان شاء اﷲ تعالیٰ وہ دیمک سے محفوظ رہے گی اور اگر لکھ کر بانجھ عورت کے گلے میں تعویذ پہنا دو تو ان شاء اﷲتعالیٰ وہ صاحب اولاد ہو جائے گی۔

خواص سوره انشقاق:۔جس بچے کا دودھ چھڑانا منظور ہو اسے اس سورہ کا تعویذ پہنا دو درد زہ کی تکلیف میں گڑ اور پانی پر دم کر کے پلانے سے بہت جلد پیدائش ہو جاتی ہے۔

خواص سوره بروج:۔عصر کے بعد تلاوت کرنے سے پھوڑا پھنسی سے نجات مل جاتی ہے۔

خواص سوره طارق:۔اگر کان میں گونج یا درد پیدا ہو جائے تو اس کو پڑھ کر دم کرنے سے ان شاء اﷲتعالیٰ آرام ہو جائے گا اور بواسیر کا مریض پڑھتا رہے تو ان شاء اﷲتعالیٰ جلد شفا پائے گا۔

خواص سوره اعلیٰ:۔اگر مسافر پڑھتا رہے سفر کی تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔