Brailvi Books

جنتی زیور
600 - 676
بچے کے منہ پر مل دو تو بچہ ان شاء اﷲ تعالیٰ بہت ذہین ہوگا۔

خواص سوره معارج:۔احتلام کو روکنے کے لئے سونے سے پہلے آٹھ بار پڑھنا مفید ہے۔

خواص سوره نوح:۔اس کی تلاوت د شمنوں پر غالب آنے کے لئے بہت مفید ہے۔

خواص سوره جن:۔اس کی تلاوت سے آسیب اور جنوں کا اثر دور ہو جاتا ہے۔

خواص سوره مزمل:۔اس کو گیارہ بار پڑھنے سے ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔

خواص سوره مدثر:۔اس کو پڑھ کر حفظ قرآن مجید کی دعا مانگو ان شاء اﷲ تعالیٰ قرآن مجید کا یاد کرنا آسان ہو جائے گا۔

خواص سوره قیامۃ:۔ اس کوپڑھ کر پانی پر دم کر کے پینے سے قلب میں نرمی اور رقت پیدا ہو جاتی ہے اور روزانہ پڑھنے سے مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔

خواص سوره دھر:۔اس کو بکثرت پڑھنے سے علم و حکمت کی باتیں زبان پر جاری ہو جاتی ہیں اور پچھتر بار پڑھنے سے روزی میں برکت ہوتی ہے۔

خواص سوره مرسلات:۔اس کو پڑھ کر دم کرنے سے ہر مرض خاص کر پھوڑا اچھا ہو جاتا ہے۔

خواص سوره النبا :۔اس کو پڑھنے سے ضعف بصر کی شکایت دور ہو جاتی ہے پانی پر دم کر کے آنکھوں میں لگانا بھی مفید ہے حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء علیہ الرحمۃ نے فرمایا ہے کہ جو شخص عصر کے بعد اس سورہ کو پانچ مرتبہ پڑھے گا وہ اسیر عشق الٰہی عزوجل ہو جائے گا۔ (فوائد الفوادمع ھشت بہشت، ح۳،ص۱۰۱)