پانچ مرتبہ پڑھی جائے ان شاء اﷲ تعالیٰ اس کا نکاح کسی نیک مرد سے ہو جائے گا۔
خواص سوره صف:۔جو لڑکا ماں باپ کا نافرمان ہو اس پر تین بار سورره صف پڑھ کر دم کر دو ان شاء اﷲ تعالیٰ فرمانبردار ہو جائے گا مسافر اس کو پڑھے تو امن وامان سے رہے گا روزی میں خیر و برکت ہوگی۔
خواص سوره جمعہ:۔میاں بیوی میں اگر مخالفت ہو جائے تو جمعہ کے دن اس سورہ کو تین بار پڑھ کر اور پانی پر دم کر کے دونوں کو پلا دو دونوں میں ان شاء اﷲ تعالیٰ موافقت ہو جائے گی۔
خواص سوره منافقون:۔چغلخوروں کے شر سے بچنے کے لئے اسے روزانہ پڑھو اور اگر آنکھ میں درد ہو تو اس کو پڑھ کر دم کرو۔
خواص سوره طلاق:۔رنج و غم دور کرنے کے لئے اورہر بیماری سے شفاء کے لئے اس کی تلاوت بہت مفید ہے۔
خواص سوره تحریم:۔ادائے قرض اور حصول غنا کے لئے اکیس بار پڑھو۔
خواص سوره ملک:۔حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص ہر رات میں اسے پڑھے گا وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا ۔