بعض بزرگوں کا ارشاد ہے کہ مغرب کے بعد بلا کچھ بات کئے سورره واقعہ پڑھ کر یہ دعا پڑھو۔
اَللّٰھُمَّ یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ وَیَامُفَتِّحَ الْاَبْوَابِ وَیَاسَرِیْعَ الْحِسَابِ یَّسِرْ لَنَا الْحِسَابَO اَللّٰھُمَّ اِنْ کَانَ رِزْقِیْ فِی السَّمَآءِ فَاَنْزِلْہُ وَاِنْ کَانَ فِی الْاَرْضِ فَاَخْرِجْہُ وَاِنْ کَانَ بِعِیْدًا فَقَرِّبْہُ اِلَیَّ وَاِنْ کَانَ قَرِیْبًا فَیَسِّرْہُ وَاِنْ کَانَ قَلِیْلاً فَکَثِّرہُ وَاِنْ کَانَ کَثِیْرًا فَخَلِّدْہُ وَطَیِّبْہُ وَاِنْ کَانَ طَیِّباً فَبَارِکْ لِیْ فِیْہِ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌO
ان شاء اﷲ تعالیٰ کبھی فاقہ نہ ہوگا۔
خواص سوره حدید:۔بیمار آدمی یا دشمن سے پریشان آدمی اس کو لکھ کر اپنے پاس رکھے تو انشاء اﷲ تعالیٰ بیماری اور پریشانی دور ہو جائے گی اور بعض بزرگوں کا قول ہے کہ جو شخص اس سورہ کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا تلوار وغیرہ کے حملوں سے محفوظ رہے گا۔ خواص سورهٔ مجادلہ:۔دو شخصوں یا جماعتوں کی باہم جنگ و جدال ختم کرانے کے لئے اس کا پڑھنا مفید ہے۔ خواص سوره حشر:۔اگر حاجت براری کے لئے چار رکعت نماز پڑھی جائے اور ہر رکعت میں سورره حشر ایک بار پڑھی جائے تو ان شاء اﷲ تعالیٰ حاجت پوری ہو گی چینی کی تختی پر اس کو لکھ کر پینا نسیان کا علاج ہے اس سورہ کی آخری تین آیتیں بہت اہم ہیں حدیث میں ہے کہ ان آیتوں میں ''اسم اعظم''ہے۔ خواص سوره ممتحنہ:۔جس لڑکی کی شادی نہ ہوتی ہو اس کے لئے سورره ممتحنہ