خواص سوره حجرات:۔محبت رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اور ایمان کی سلامتی اور گھر میں خیر و برکت کے لئے اس کو اکتالیس بار پڑھ کر دعا مانگو اور پانی پر دم کر کے پی لو۔
خواص سورهقۤ:۔باغ میں پھلوں کی کثرت اور کھیتوں میں پیداوار بڑھانے کے لئے اس سورہ کو اکیس مرتبہ پڑھ کر اور پانی پر دم کر کے درختوں اور کھیتوں پر چھڑک دیں بے شمار خیر و برکت ان شاء اﷲ تعالیٰ ہوگی۔
خواص سوره ذاریات:۔اس کو ستر بار پڑھنے سے آدمی غنی ہو جاتا ہے اور قحط دفع ہو جاتا ہے۔
خواص سوره طور:۔اگر جذامی اس کو پڑھے شفایاب ہو اگر مسافر پڑھے سفر میں بلاؤں اور آفتوں سے محفوظ رہے۔
خواص سوره نجم:۔اسے اکیس بار پڑھنے سے حاجت بر آتی ہے اور اس کا پڑھنے والا دشمنوں پر فتح پاتا ہے۔
خواص سوره قمر:۔شب جمعہ میں اس کو پڑھنے سے دشمنوں پر فتح ملتی ہے اور مرادیں پوری ہوتی ہیں۔
خواص سوره الرحمن:۔اسے گیارہ بار پڑھنے سے تمام مقاصد پورے ہوتے ہیں اس کو لکھ کر اور دھو کر طحال کے مریض کو پلانا بہت مفید ہے۔
خواص سوره واقعہ:۔مشکوۃ ج۱ص۱۸۹ میں حدیث ہے کہ جو شخص روزانہ سوررهٔ واقعہ پڑھے گا اس کو کبھی فاقہ نہ ہوگا۔