| جنتی زیور |
نے حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ سورره یس پڑھو اس میں بیس برکتیں ہیں:۔ (۱)بھوکا آدمی اس کو پڑھے تو آسودہ کیا جائے(۲)پیاسا پڑھے تو سیراب کیا جائے (۳)ننگا پڑھے تو لباس ملے (۴)مرد بے عورت والا پڑھے تو جلد اس کی شادی ہو جائے (۵)عورت بے شوہر والی پڑھے تو جلد شادی ہو جائے(۶)بیمار پڑھے تو شفا پائے(۷) قیدی پڑھے تو رہا ہو جائے (۸)مسافر پڑھے تو سفر میں اﷲعزوجل کی طرف سے مدد ہو (۹)غمگین پڑھے تو اس کا رنج و غم دور ہو جائے(۱۰)جس کی کوئی چیز گم ہوگئی ہو وہ پڑھے تو جو کھویا ہے وہ پاجائے باقی برکتوں کا ذکر نہیں کیا ہے سورره یس کی ایک آیت
سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ رَّحِیْمِ O
کو ایک ہزار چار سو انہتر بار پڑھو ان شاء اﷲتعالیٰ جس مقصد سے پڑھو گے مراد پوری ہوگی خواجہ دیربی لکھتے ہیں کہ یہ مجرب ہے اور
سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ رَّحِیْمِ O
کو پانچ جگہ ایک کاغذ پر لکھ کر تعویذ باندھو تو حوادثات اور چور وغیرہ سے حفاظت رہے گی جو شخص صبح کو سورره یس پڑھے گا اس کا پورا دن اچھا گزرے گا اورجو شخص رات میں اس کو پڑھے گااس کی پوری رات اچھی گزرے گی حدیث شریف میں ہے کہ یس قرآن کا دل ہے۔
(جامع الترمذی،کتاب فضائل القران،باب ما جاء فی فضل یسۤ،الحدیث۲۸۹۶،ج۴،ص۴۰۶)
خواص سوره الصافات:۔جس مکان میں جن رہتے ہوں وہاں اس سورہ کو لکھ کر صندوق میں مقفل کردیں ان شاء اﷲ جن کوئی ضرر نہ پہنچا سکیں گے۔ خواص سورهٔ صۤ:۔نظر بد کو دفع کرنے کے لئے سات بار اس سورہ کو پڑھ کر دم کریں۔ خواص سورهٔ زمر:۔اس کو روزانہ سات بار پڑھنے سے عزت اور دولت غیب سے ملتی ہے۔