Brailvi Books

جنتی زیور
594 - 676
خواص سوره قصص:۔بیمار کو تین روز تک اس سورہ کو پانی پر دم کر کے پلائیں ان شاء اﷲ تعالیٰ شفاء ہو گی بالخصوص جذام دور کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔

خواص سورهٔ عنکبوت:۔غم دور کرنے کے لئے اس سورہ کو سات بار پڑھو۔

خواص سوره روم:۔دشمنوں پر فتح پانے کے لئے اس کو اکیس بار پڑھیں۔

خواص سوره لقمان:۔اس کو پڑھنے والا کبھی پانی میں غرق نہیں ہوگا اور ہر بیماری سے شفاء پائے گا۔

خواص سوره سجدہ:۔اس کو سات مرتبہ مریض بالخصوص جذامی اور دق والے پر پڑھ کر دم کریں ان شاء اﷲ شفاء ہو گی۔

خواص سوره احزاب:۔جس لڑکی کے نکاح کا پیغام نہ آتا ہو اس کو اس سورہ کا نقش پہنا دو بہت جلد اس کی شادی ہو جائے گی۔

خواص سورهٔ سبا:۔ظالم کے ظلم سے نجات پانے کے لئے اس کو سات بار پڑھو اور موذی جانوروں سے بچنے کے لئے اس کو لکھ کر تعویذ بناؤ اور پہن لو۔

خواص سوره فاطر:۔اگر اسے روزانہ بلا ناغہ با وضو پڑھا جائے تو روح میں بڑی طاقت اور بلند پروازی آجائے گی اور غیبی نعمتوں کے ملنے کا انتظام ہو جائے گا۔

خواص سورهٔ یٰس:۔کسی مردہ پر اس کو پڑھا جائے تو اس کو راحت ملتی ہے جو شخص ہر جمعہ کو اپنے والدین یا دونوں میں سے ایک کی زیارت کے لئے ان کی قبر پر جائے اور سورره یس پڑھے تو ان کے اتنے گناہ بخش دئے جائیں جتنے اس سورہ میں حروف ہیں ۔
                    (الدرالمنثور،ج۷،ص۴۹،۴۰)
علامہ خواجہ احمد دیربی نے ''فتح الملک المجید'' میں لکھا ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter