Brailvi Books

جنتی زیور
593 - 676
کسی صالح مرد سے شادی ہو جائے گی اس کو بکثرت پڑھنے والے کی روزی کشادہ ہو جاتی ہے اور اس پر کوئی جادو نہیں چل سکتا۔

خواص سورهٔ انبیاء:۔جو شخص روزانہ اس کو تین مرتبہ پڑھے اس کا دل نور ایمان سے روشن ہو جاتا ہے اور اس کا رنج و غم دورہو جائے گا۔

خواص سورهٔ حج:۔کشتی اور جہاز پر سوار ہو کر تین بار پڑھ لو ان شاء اﷲتعالیٰ سلامتی کے ساتھ کشتی ساحل پر پہنچے گی اور اس کی تلاوت سے جان و مال محفوظ رہے گا۔

خواص سورهٔ مومنون:۔اس کی تلاوت کی برکت سے نماز کی کاہلی دور ہو جائے گی فسق وفجور سے نفرت اور شراب کی عادت چھوٹ جائے گی اس کا تعویذ پہننا مفلسی کو دور کرتا ہے۔

خواص سورهٔ نور:۔جسے احتلام ہو جایا کرتا ہے وہ تین بار اس سورہ کو پڑھ کر سوئے دشمنوں کی زبان بندی کے لئے پانچ بار پڑھیں زنا کار کو تین مرتبہ پڑھ کر اور پانی پر دم کر کے پلا دو ان شاء اﷲ اس کی یہ بری عادت چھوٹ جائے گی۔

خواص سورهٔ فرقان:۔اس کی تلاوت سے ظالم کے ظلم سے پناہ رہے گی اس کے نقش کا تعویذ سانپ بچھو سے محفوظ رکھتا ہے۔

خواص سورهٔ شعراء:۔اگر اولاد آدم یا ملازم نافرمان ہوں اور شرارت کرتے ہوں تو ان کی اصلاح کی نیت سے سات مرتبہ اس سورہ کو باوضو پڑھ کر دعا مانگو ان شاء اﷲتعالیٰ اصلاح ہو جائے گی۔

خواص سورهٔ نمل:۔اس کو ہرن کی جھلی میں لکھ کر صندوق میں رکھ دینے سے سانپ بچھو وغیرہ سے حفاظت رہے گی۔