کر کے دفن کرو تاکہ بے ادبی نہ ہو اگر رونے والے بچوں پر انیس بار پڑھ کر اس سورہ کو دم کر دیں تو بچے ہنسنے کھیلنے لگیں گے۔
خواص سورهٔ ابراہیم:۔جو شخص جادو کے زور سے نامرد بنا دیا گیا ہو وہ روزانہ تین بار اس سورہ کو پڑھے ان شاء اﷲ تعالیٰ جادو دفع ہو جائے گا اور نامردی دور ہو جائے گی۔
خواص سورهٔ حجر:۔اس سورہ کو لکھ کر تعویذ پہننے والا لوگوں کی نظروں میں محبوب ہوگا۔(۲)اس کے کاروبار میں ترقی اور روزی میں برکت ہوگی۔
خواص سورهٔ نحل:۔اگر اس کو لکھ کر دشمن کے مکان میں دفن کر دیں تو گھر ویران ہو جائے گا کھیت اور باغ میں دفن کر دیں تو ستیاناس ہو جائے گا لیکن یہ اسی دشمن کے لئے کرنا جائز ہے جس کو تباہ کرنے کے لئے شریعت اجازت دے۔
خواص سورهٔ بنی اسرائیل:۔اگر کوئی لڑکا کند ذہن یا توتلا ہو تو اس سورہ کومشک و زعفران سے لکھ کر گھولو اور پلاؤ ان شاء اﷲ تعالیٰ ذہن کھل جائے گا اور لڑکا فصیح زبان والا ہو جائے گا۔
خواص سورهٔ کہف:۔اس سورہ کو ہمیشہ پڑھنے والا برص و جذام اور بَلا، خصوصاً دجال کے فتنوں سے محفوظ رہے گا۔
خواص سورهٔ مریم:ـپریشان حال آدمی سات بار پڑھے تو غنی ہو جائے اس سورہ کو لکھ کر پینا تمام آفتوں سے بچنے کا تعویذ ہے باغ اور کھیت میں اس کا پانی ڈال دو تو پیدوار بڑھ جائے گی۔
خواص سوره طہٰ:۔جس لڑکی کا نکاح نہ ہوتا ہو وہ اکیس بار پڑھے ان شاء اﷲ تعالیٰ