Brailvi Books

جنتی زیور
591 - 676
خواص سورۂ انعام:۔اس کے پڑھنے سے ہر طرح کی مشکل آسان ہو جاتی ہے کہا گیا ہے کہ مشکل دور ہونے کے لئے ایک بیٹھک میں اس کو اکتالیس بار پڑھو۔

خواص سورۂ اعراف:۔تین بار پڑھ کر حاکم کے پاس جاؤ حاکم مہربان ہوجائے گا اور روزانہ اس کی تلاوت کرنے سے ہر آفت سے محفوظ رہو گے۔

خواص سورۂ انفال:۔جو بلا قصور قید ہو سات بار اس سورہ کو پڑھے ان شاء اﷲ تعالیٰ قید سے رہائی ہو جائے گی۔

خواص سورهٔ توبہ:۔(۱)گیارہ مرتبہ پڑھ کر حاکم کے سامنے جاؤ وہ نرمی سے پیش آئے گا۔(۲)اس کا نقش مال و اسباب میں رکھو برکت ہوگی۔

خواص سورهٔ یونس:۔ (۱)اکیس بار پڑھنے سے دشمن پر فتح ہوگی۔

     (۲)تیرہ بار پڑھنے سے مصیبت دور ہوتی ہے۔

خواص سورهٔ ہود:۔دشمن پر فتح پانے کے لئے اس کو ہرن کی جھلی پر لکھ کر تعویذ بنا لو۔

خواص سورهٔ یوسف:۔(۱)۔حفظِ قرآن کی سہولت کے لئے پہلے سوررهٔ یوسف یاد کر لو اس کی برکت سے پورا قرآن مجید حفظ کرنا آسان ہو جائے گا۔

(۲)جو شخص عہدہ سے معزول ہوگیا ہو وہ اس سورہ کو تیرہ بار پڑھے عہدہ بحال ہو جائے گا اور حاکم مہربان ہوگا۔

(۳)مفلس آدمی اسے پڑھ کر دعا مانگے ان شاء اﷲ چند روز میں غنی ہو جائے گا۔

خواص سورهٔ رعد:۔ جس گھر کے کاروبار کا فروغ اور جس باغ اور کھیت کی پیداوار کی ترقی منظور ہو اس کے چاروں کونوں پر اس سورہ کی ابتدائی آیتیں لقوم یتفکرون تک لکھ کر دفن کر دو لیکن دفن اس طرح کرو کہ تعویذ کو ہانڈی میں رکھ کر اور ہانڈی کے منہ کو بند