Brailvi Books

جنتی زیور
590 - 676
الرَّجِیْمِO اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَO لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْ م بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ یَحْفَظُوْنَہٗ مِنْ اَمْرِ اللہِ ؕ اَﷲُ حَفِیْظٌ عَلَیْھِمٌO وَمَا اَنْتَ عَلَیْھِمْ بِوَکِیْلٍO اِنْ کُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْھَا حَافِظٌO بَلْ ھُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌo فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍO فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ ق لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ؕ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِO
کے بعد تین مرتبہ
یَا حَفِیْظُ
کہو پھر تین بار یہ پڑھو
یَا حَفِیْظُ احْفَظْنَاO اَللّٰھُمَّ احْرِسْنَا بِعَیْنِکَ الَّتِیْ لَا تَنَامُOوَاکْنِفْنَا بِکَنْفِکَ الَّذِیْ لَا یُرَامُO
    پھر تین بار یا اﷲ پڑھو اورتین بار یارب العلمین اب دائرہ کے تمام لوگ اور تم خود بھی بالکل خاموش ہو جاؤ آپس میں بھی بات چیت نہ کی جائے ان شاء اﷲتعالیٰ تم لوگوں کو کوئی بھی نہ دیکھ سکے گا اور کوئی بھی ضرر نہ پہنچا سکے گا بہت مجرب عمل ہے ۔
                         (فیوض قرآنی)
خواص سوره آل عمران:۔جو شخص قرض دار ہو گیا اگر وہ روزانہ سات بار سوره آل عمران پڑھتا رہے تو انشاء اﷲ تعالیٰ قرض سے سبکدوش ہوجائے گا اور اﷲ تعالیٰ غیب سے اس کی روزی کا سامان اور انتظام فرمائے گا۔

خواص سوره نساء:۔اس سورہ کو سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے میاں بیوی کو پلا دو تو دونوں میں محبت و موافقت پیدا ہو جائے گی اور اگر اس سورہ کو مشک و زعفران سے لکھ کر اور دھو کر خفقان کے مریض کو پلا دیں تو مرض خفقان زائل ہو جائے گا۔
خواص سورۂ مائدہ:۔جو شخص اس سورہ کو روزانہ پڑھے گا وہ قحط اور فاقہ سے محفوظ رہے گا اور غیب سے اس کی روزی کا انتظام ہو جایا کریگا اس سورہ کو لکھ کر اور دھو کر استسقاء کے مریض کو پلا دیں تو آرام ہو جائے گا۔
Flag Counter