Brailvi Books

جنتی زیور
589 - 676
خواص آیۃ الکرسی
حدیث شریف میں ہے کہ یہ آیت قرآن مجید کی آیتوں میں بہت ہی عظمت والی آیت ہے۔
            (درمنثور،ج۲،ص۶)
اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا اس کو حسب ذیل برکتیں نصیب ہوں گی۔

(۱)وہ مرنے کے بعد جنت میں جائے گا۔

(۲)وہ شیطان اور جن کی تمام شرارتوں سے محفوظ رہے گا۔

(۳)اگر محتاج ہوگا تو چند دنوں میں اس کی محتاجی اور غریبی دور ہو جائے گی۔

(۴)جو شخص صبح و شام اور بستر پر لیٹتے وقت آیۃ الکرسی اور اس کے بعد کی دو آیتیں خالدون تک پڑھا کریگا وہ چوری غرق آبی اور جلنے سے محفوظ رہے گا۔

(۵)اگر سارے مکان میں کسی اونچی جگہ پر لکھ کر اس کا کتبہ آویزاں کر دیا جائے تو ان شاء اﷲ تعالیٰ اس گھر میں کبھی فاقہ نہ ہو گا۔ بلکہ روزی میں برکت اور اضافہ ہو گا اور اس مکان میں کبھی چور نہ آسکے گا۔
        (فیوض قرآنی)
تمہیں کوئی نہ دیکھ سکے:۔اگر تم کسی خطرناک جگہ دشمنوں کے نرغے میں پھنس جاؤ یا دشمن تمہیں گرفتار کرنا چاہیں تو اپنے ساتھیوں سے کہو کہ وہ ایک دوسرے سے پیٹھ لگا کر بیٹھیں پھر تم ان کے گرد آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئے ایک دائرہ کھینچو پھر تم بھی دائرہ کے اندر لوگوں سے پیٹھ لگا کر بیٹھو اور سات مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھو پھر قرآن کی ان آیتوں کو بھی پڑھو۔
    وَلَا یَئُوْدُہٗ حِفْظُھُمَاج وَھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ O وَحِفْظاً مِّنْ کُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍO وَحِفْظاً ہ ذٰالِکَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ O وَحَفِظْنٰھَا مِنْ کُلِّ شَیْطٰنِ
Flag Counter