| جنتی زیور |
سوره فاتحہ پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے آرام ہو جاتا ہے اور آنکھ کا درد بہت جلد اچھا ہو جاتا ہے اور اگر اتنا پڑھ کر اپنا تھوک آنکھوں میں لگا دیا جائے تو بہت مفید ہے۔
(فیوض قرآنی)
حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اﷲ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی مشکل پیش آجائے تو سورهٔ فاتحہ اس طرح چالیس مرتبہ پڑھو کہ بسم اﷲ الرحمن الرحیم کی میم کو الحمد کے لام میں ملاؤ اور الرحمن الرحیم کو تین بار پڑھو اور ہر مرتبہ آخر میں تین بار ''آمین'' کہو ان شاء اﷲ تعالیٰ مقصد حاصل ہوگا ۔
(فوائد الفوادمع ھشت بہشت،ح۲،ص۷۹بتغیرقلیل)
بیماری اور آفتوں کو دفع کرنے کے لئے:۔سات دنوں تک روزانہ گیارہ ہزار مرتبہ صرف اتنا پڑھے
اِیَّاکَ نَعْبُدُوَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ
اول آخر تین تین بار درود شریف بھی پڑھو بیماریوں اور بلاؤں کو دور کرنے کے لئے بہت ہی مجرب عمل ہے۔
(فیوض قرآنی)
خواص سوره بقر ہ
شیطان بھاگ جائے:۔حدیث شریف میں ہے کہ جس گھر میں سوره بقرہ پڑھی جاتی ہے وہاں سے شیطان بھاگ جاتا ہے۔
(ترمذی کتاب فضائل القران،باب ما جاء فی سورۃ البقرۃ،الحدیث۲۸۸۶،ج۴،ص۴۰۲)
بڑی برکت:۔حدیث شریف میں ہے کہ سورهٔ بقرہ سیکھو کہ اس کا حاصل کرنا بڑی برکت ہے اور اس کو چھوڑ دینا اور حاصل نہ کرنا بڑی حسرت کی بات ہے باطل پرست (جادوگر) اس کی تاب نہیں لا سکیں گے ۔
(مجمع الزوائد،باب منہ:فی فضل القرآن،الحدیث۱۱۶۳۳،ص۳۰۰،ج۷)