Brailvi Books

جنتی زیور
587 - 676
اے ابو دجانہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ! اس ذات کی قسم ہے مجھے جس نے حق کے ساتھ بھیجا ہے اب یہ آسیب قیامت تک عذاب میں رہے گا۔
(الخصائص الکبریٰ،ج۲،ص۱۶۶)
خفقان کا تعویذ:۔دل دھڑکتا ہو یا دل گھبراتا ہو یا دل میں درد یا جلن ہو تو یہ تعویذ لکھ کر گلے میں ڈال دیا جائے اور ڈور اتنا بڑا ہو کہ تعویذ دل کے پاس لٹکا رہے تعویذ یہ ہے
بسم اﷲ الرحمن الرحیم' یااﷲ یا رحمن یا رحیم' دل مارا کن مستقیم' بحق ایاک نعبد و ایاک نستعین وبحق الا بذکر اللہ تطمئن القلوب وبحق طٰہٰ ویٰسۤ وحق نۤ وصۤ وبحق یا بدوح.
خواص سو رۂ فاتحہ
    امام دارمی امام بیہقی وغیرہ کی روایت ہے کہ رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ سورۂ فاتحہ ہر مرض کی دوا ہے اس سورہ کا ایک نام ''شافیہ'' اور ایک نام ''سورۃ الشفا'' ہے اس لئے کہ یہ ہر مرض کے لئے شفاء ہے ۔
(سنن الدارمی،باب فضل خاتمہ الکتاب،رقم۳۳۷۰،ج۲،ص۵۳۸۔صاوی، الفاتحہ،ج۱،ص۱۳)
روزی کی فراوانی وغیرہ:۔مسند دارمی میں ہے کہ سو مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر جو دعا مانگی جائے اس کو اﷲ تعالیٰ قبول فرماتا ہے۔

مکان سے جن بھاگ جائے:۔اگر کسی گھر میں جن رہتا ہو اور پریشان کرتا ہو تو سورهٔ فاتحہ اور آیۃ الکرسی اور سورهٔ جن کی ابتدائی پانچ آیتیں پڑھ کر اور پانی پر دم کر کے مکان کے اطراف و جوانب میں چھڑک دینے کے بعد جن مکان میں سے چلا جائے گا اور ان شاء اﷲ تعالیٰ پھر نہ آئے گا ۔
    (فیوض قرآنی)
شفاءِ امراض:۔    بزرگوں نے فرمایا ہے کہ فجر کی سنتوں اور فرض کے درمیان میں ۴۱ بار
Flag Counter