Brailvi Books

جنتی زیور
585 - 676
ہر مرض سے شفاء:۔    یہ کلمات پڑھے جائیں او ران کا تعویذ پہنا جائے ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَباِﷲِ وَلَا حَوْ لَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِO اُسْکُنْ اَیُّھَا الْوَجْعُ سَکَّنْتُکَ بِالَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمَآءُ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہٖ ج اِنَّ اللہَ بِالنَّاسِ لَرَءُ وْفٌ رَّحِیْمٌO بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO وَبِاللہِ وَلَا حَوْ لَ وَلَا قُوَّۃَ اِلّاَ بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ اُسْکُنْ اَیُّھَا الوَجْعُ سَکَّنْتُکَ بِالَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ اَن تَزُ ولَا وَلَئِنْ زَالَتَا اِنْ اَمْسَکَھُمَا مِنْ اَحَدٍ مِنْ بَعْدِہٖ ؕ اِنَّہٗ کَانَ حَلِیْماً غَفُوْراً O
یہ حضرت امام شافعی رحمۃ اﷲ تعالی علیہ کا مجرب عمل ہے امام موصوف کا قول ہے کہ اس کے پڑھنے کی برکت سے مجھے کبھی طبیب (ڈاکٹر) کی ضرورت ہی نہیں ہوئی ۔(فیوض قرآنی)

حرز ابو دُجانہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ:۔جو جن و شیطان وغیرہ کے شر اور شرارتوں سے بچانے والا بہترین وظیفہ اور اعلی درجے کا عمل ہے حضرت امام سیوطی رحمۃ اﷲ تعالی علیہ ''خصائص کبری'' جلد ۲ص۹۸ میں امام بیہقی کی روایت لکھتے ہیں کہ حضرت ابو دجانہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ نے حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے دربار اقدس میں گزارش کی کہ یا رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم! میں رات کو بستر پر لیٹتا ہوں تو اپنے گھر میں چکی چلنے کی آواز' شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ جیسی آواز سنا کرتا ہوں اور کبھی کبھی بجلی کی سی چمک بھی دیکھتا ہوں ایک رات میں نے کچھ خوف زدہ ہو کر سر اٹھا یا تو صحن میں ایک کالا سایہ نظر آیا جو اونچا اور لمبا ہوتا جا رہا ہے میں نے بڑھ کر اس کو چھوا تو اس کی کھال ساہی کی کھال کی طرح کاٹنے والی تھی پھر اس نے میرے منہ پر آگ کا ایک شعلہ پھینکا اور مجھے محسوس ہوا کہ میں جل جاؤں گا یہ سن کر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ قلم دوات اور کاغذ لاؤ میں نے پیش
Flag Counter