Brailvi Books

جنتی زیور
581 - 676
وَالْقُرْاٰنِ الْحَکِیْمِOحٰمٓعٓسٓقٓO قٓO نٓO وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَO
    ان شاء اﷲ تعالیٰ آسیب نکل جائے گا اور پھر نہ آئے گا پڑھنے والے میں تقویٰ اعتقاد کامل اور روحانی قوت ہونی چاہے اور حضور قلب کے ساتھ پڑھے
(فیوض قرآنی)
خطرہ میں پڑ جانے کے وقت:۔حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی خطرہ میں پڑ جائے تو یہ پڑھے
بِسْمِ اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
ان شاء اﷲ تعالیٰ اس کی برکت سے خطرہ ٹل جائے گا۔
(عمل الیوم واللیلۃلا بن السنی،باب مایقول اذا وقع فی ورطۃ،رقم۳۳۶،ص۱۰۸)
ہر آفت سے امان:۔جو شخص روزانہ صبح وشام اس دعاء کو پڑھے وہ ہر آفت و بلا سے محفوظ رہے گا۔
    بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰہَ اِ لَّا اَنْتَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ؕ مَاشَآءَ اللہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَأْ لَمْ یَکُنْ اَشْھَدُ اَنَّ اﷲَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ۵ وَاَنَّ اﷲَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا ۵ وَاَحْصٰی کُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا اَللّٰھُمَّ اِنِیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَ مِنْ شَرِّ کُلِّ دَابَّۃٍ اَنْتَ آخِذٌم بِنَاصِیَتِھَا اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ ۵ وَاَنْتَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ ۵ اِنَّ وَلِیِّےَ اللہُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْکِتٰبَ وَھُوَ یَتَوَلَّی الصّٰلِحِیْنَ ۵ فَاِنْ تَوَلَّوْ ا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ؕ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔
    اس دعا کا بڑا حصہ شرح سفرالسعادۃ ص ۴۷۸ میں مذکور ہے اور پوری دعا متعدد بزرگوں نے لکھی ہے ''القول الجمیل'' ص۷۷ میں لکھا ہے کہ میں نے اس دعا کو نہایت مفید پایا ہے۔
Flag Counter