Brailvi Books

جنتی زیور
580 - 676
بخار سے شفاء:۔جس کو بخار ہو سات بار یہ دعا پڑھے
بِسْمِ اللہِ الْکَبِیْرِ اَعُوْذُ بِاللہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ کُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ وَّ مِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ
اگر مریض خود نہ پڑھ سکے تو کوئی دوسرا نمازی آدمی سات بار پڑھ کر دم کر دے یا پانی پر دم کر کے پلا دے ان شاء اﷲ تعالیٰ بخار اتر جائے گا ایک مرتبہ میں بخار نہ اترے تو بار بار یہ عمل کریں۔
(المستدرک،کتاب الرقی والتمائم،باب رقیۃ وجع الضرس والاذن،رقم۸۳۲۴،ج۵،ص۵۹۲)
تپ لرزہ سے شفاء:۔جس کو جاڑا بخار آتا ہو اس نقش کو لکھ کر مریض کے گلے میں ڈال دیں۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 

 اللہ الرحمٰن الرحیم بسم   

الرحمٰن الرحیم بسم   اللہ

الرحیم بسم  اللہ   الرحمٰن
بازار میں نقصان نہ ہو بلکہ فَائدہ ہو:۔بازار جاؤ تو یہ دعا پڑھو۔
بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اِنِیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَ ھٰذِہِ الْاَسْوَاقِ وَخَیْرَ مَا فِیْھَا وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ ھَا وَشَرِّ مَا فِیْھَا اَللّٰھُمَّ اِنیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اَصِیْبَ یَمِیْناً فَاجِرَۃً اَوْ صَفَقَۃً خَاسِرَۃً ؕ
اس دعا کی برکت سے ان شاء اﷲ تعالیٰ بازار میں خوب نفع ہو گا اور کوئی گھاٹا نہیں ہوگا اس دعا کو حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے پڑھا ہے ۔
    (المستدرک،کتاب الدعاء والتکبیر۔۔۔الخ،رقم۲۰۲۱،ج۲،ص۲۳۲)
آسیب دور ہو جائے:۔آسیب زدہ مریض پر یہ پڑھا جائے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحیْمِ OالٓمٓصٓO طٰہٰ O طٰسٓمٓOكٓھٰیٰعٓصٓ O یٰسٓO
Flag Counter