چور اوراچانک موت سے حفاظت:۔اگر رات کو سوتے وقت ۲۱ مرتبہ بسم اﷲ الرحمن الرحیم پڑھ لو تو ان شاء اﷲ تعالیٰ مال واسباب چوری سے محفوظ رہیں گے اور مرگ ناگہانی سے بھی حفاظت ہوگی۔
حاجتوں کے لئے بسم اﷲ اور نماز:۔بسم اﷲ الرحمن الرحیم اس طرح پڑھو کہ جب ایک ہزار مرتبہ ہوجائے تو دو رکعت نماز پڑھ کر درود شریف پڑھو اور اپنی مراد کے لئے دعا مانگو پھر ایک ہزار مرتبہ بسم اﷲ پڑھ کر دو رکعت نماز پڑھو اور درود شریف پڑھ کر اپنی مراد کے لئے دعا مانگو غرض اسی طرح بارہ ہزار مرتبہ بسم اﷲ پڑھو اور ہر ہزار پر دو رکعت نماز پڑھو اور نماز کے بعد درود شریف پڑھ کر اپنی مراد کے لئے دعا مانگو ان شاء اﷲ تعالیٰ مراد حاصل ہوگی۔
(مرقع کلیمی و مجربات دیربی)
اولاد زندہ رہے گی:۔جس عورت کا بچہ زندہ نہ رہتا ہووہ ایک کاغذ پر ایک سو ساٹھ بار
لکھوا کر اس کا تعویذ بناکر ہروقت پہنے رہے تو ان شاء اﷲ تعالیٰ اس کی اولاد زندہ رہے گی ۔
بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
یہ دعا پڑھ کر ہمیشہ کھانا کھائیں اور پانی وغیرہ پئیں تو ان شاء اﷲتعالیٰ زہر کا اثر دور ہو جائے گا اور زہر کوئی نقصان نہیں دے گا لیکن پختہ عقیدہ اور شرائط کا پایا جانا ضروری ہے ۔