| جنتی زیور |
ہر طرح کی حاجت روائی:۔ اگر کوئی سخت مشکل یا حاجت پیش آجائے تو بدھ جمعرات اور جمعہ کو مسلسل تین دن روزے رکھے اور جمعہ کا غسل کر کے نماز جمعہ کے لئے جائے اور کچھ خیرات بھی کرے پھر نماز جمعہ کے بعد یہ دعا پڑھ کر اپنے مقصد کے لئے دل لگا کر اور گڑ گڑا کر خداسے دعا مانگے ان شاء اﷲ تعالیٰ ضرور اس کی دعا قبول ہوگی۔
اَللّٰھُمَّ اِنِیْ اَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO اَلَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ؕ عَالِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُO وَاَسْئَلُکَ بِاِسْمِکَ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ اَلَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ؕ اَلْحَیُّ الْقَیُّومُ ؕ لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ؕ اَلَّذِیْ مَلَئَتْ عَظْمَتُہٗ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ وَاَسْئَلُکَ بِاِسْمِکَ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ اَلَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ وَعَنَتْ لَہُ الْوُجُوْہُ وَخَشَعَتْ لَہُ الْاَصْوَاتُ وَ وَجِلَتِ الْقُلُوْبِ مِنْ خَشْیَتِہٖ اَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاَنْ تُعْطِیَنِیْ مَسْئَلَتِیْ وَتَفْضِیَ حَاجَتِیْ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
(فیوض قرآنی بحوالہ الترغیب وَالْتَرْھِیْب و مفتاح الحسن وغیرہ)
لفظ حاجتی کے بعد اپنی ضرورت کا نام ذکر کرو۔
جس صحابی سے یہ دعا منقول ہے ان کا ارشاد ہے کہ یہ دعا نادانوں کو ہر گز مت سکھاؤ کیونکہ وہ ناجائز کاموں کے لئے پڑھیں گے اور گناہوں میں مبتلا ہوں گے بزرگوں کے فرمان کے مطابق میں بھی سخت تاکید کرتا ہوں کہ ناجائز کاموں کے لئے کبھی ہر گز اس دعاکو نہ پڑھنا ورنہ سخت نقصان اٹھاؤ گے۔دشمنی دور ہو جائے اور محبت پیدا ہو جائے:۔
اگر پانی پر ۷۸۶ مرتبہ بسم اﷲ الرحمن الرحیم پڑھ کر مخالف کو پلا دو تو ان شاء اﷲ تعالیٰ وہ مخالفت چھوڑ دے گا اور محبت کرنے لگے گا اور اگر موافق کو پلا دو تو محبت بڑھ جائے گی۔
(فیوض قرآنی)