(۱)اس خیال میں ہمیشہ مگن رہنا کہ جوانی اور تندرستی ہمیشہ رہے گی
(۲)مصیبتوں میں بے صبر بن کر چیخ پکار کرنا
(۳)اپنی عقل کو سب سے بڑھ کر سمجھنا
(۴)دشمن کو حقیر سمجھنا
(۵)بیماری کو معمولی سمجھ کر شروع میں علاج نہ کرنا
(۶) اپنی رائے پر عمل کرنا اور دوسروں کے مشوروں کو ٹھکرا دینا
(۷)کسی بدکار کو باربار آزماکر بھی اس کی چاپلوسی میں آجانا
(۸)بیکاری میں خوش رہنا اور روزی کی تلاش نہ کرنا
(۹)اپنا راز کسی دوسرے کو بتا کر اسے پوشیدہ رکھنے کی تاکید کرنا
(۱۰)آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا
(۱۱)لوگوں کی تکلیف میں شریک نہ ہونا اور ان سے امداد کی امید رکھنا
(۱۲)ایک دو ہی ملاقات میں کسی شخص کی نسبت کوئی اچھی یا بری رائے قائم کرلینا (۱۳)والدین کی خدمت نہ کرنا اور اولاد سے خدمت کی امید رکھنا
(۱۴)کسی کام کو اس خیال سے ادھورا چھوڑ دینا کہ پھر کسی وقت مکمل کرلیا جائے گا