(۱۵)ہرشخص سے بدی کرنا اور لوگوں سے اپنے لیے نیکی کی توقع رکھنا
(۱۶)گمراہوں کی صحبت میں اٹھنا بیٹھنا
(۱۷)کوئی عمل صالح کی تلقین کرے تو اس پر دھیان نہ دینا
(۱۸)خود حرام و حلال کا خیال نہ کرنا اور دوسروں کو بھی اس راہ پر لگانا
(۱۹)جھوٹی قسم کھا کر جھوٹ بول کر دھوکا دے کر اپنی تجارت کو فروغ دینا
(۲۰)علم دین اور دینداری کو عزت نہ سمجھنا
(۲۱)خود کو دوسروں سے بہتر سمجھنا
(۲۲)فقیروں اور سائلوں کو اپنے دروازہ سے دھکا دے کر بھگا دینا
(۲۳)ضرورت سے زیادہ بات چیت کرنا
(۲۴)اپنے پڑوسیوں سے بگاڑ رکھنا
(۲۵)بادشاہوں اور امیروں کی دوستی پر اعتبار کرنا
(۲۶)خواہ مخواہ کسی کے گھریلو معاملات میں دخل دینا
(۲۷)بغیر سوچے سمجھے بات کرنا
(۲۸)تین دن سے زیادہ کسی کا مہمان بننا
(۲۹)اپنے گھر کا بھید دوسروں پر ظاہر کرنا
(۳۰)ہر شخص کے سامنے اپنے دکھ درد بیان کرنا۔