| جنتی زیور |
لیے بھی یہی اجروثواب ہے یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص ایک ہی لڑکی کو پالے تو جواب میں آپ نے فرمایا کہ اس کے لیے بھی یہی ثواب ہے۔
(شرح السنۃ،کتاب البر والصلۃ،باب ثواب کافل الیتیم،رقم ۳۳۵۱،ج۶،ص۴۵۲)
ماں باپ کی خدمت
حضور اکرم صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا کہ میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے سنا کہ وہاں کوئی شخص قرآن مجید کی قرأ ت کررہا ہے جب میں نے دریافت کیا کہ قرأت کرنے والا کون ہے؟ تو فرشتوں نے بتایا کہ آپ کے صحابی حارثہ بن نعمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ہیں حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ اے میرے صحابیو! دیکھ لو یہ ہے نیکو کاری اور ایسا ہوتا ہے اچھے سلوک کا بدلہ حضرت حارثہ بن نعمان رضی اﷲ تعالی عنہ سب لوگوں سے زیادہ بہترین سلوک اپنی ماں کے ساتھ کرتے تھے۔
(شرح السنۃ،کتاب البر والصلۃ،باب بر الوالدین،رقم ۳۳۱۲۔۳۳۱۳،ج۶،ص۴۲۶)
اور دوسری حدیث میں ہے کہ خدا کی خوشی باپ کی خوشی میں اور خدا کی ناراضگی باپ کی ناراضگی میں ہے۔
(السنن الترمذی،کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء من الفضل فی رضا الوالدین،رقم ۱۹۰۷،ج۳،ص۳۶۰)
بیٹیاں جہنم سے پردہ بنیں گی
حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالی عنہا نے بیان فرمایا کہ میرے پاس ایک عورت اپنی دو بیٹیوں کو لے کر بھیک مانگنے کے لیے آئی تو ایک کھجور کے سوا اس نے میرے پاس کچھ نہیں پایا وہی ایک کھجور میں نے اس کو دے دی تو اس نے اس ایک کھجور کو اپنی دونوں بیٹیوں کے درمیان تقسیم کردیا اور خود نہیں کھایا اور چلی گئی اس کے بعد جب رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم مکان میں تشریف لائے اور میں نے اس واقعہ کا تذکرہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے