Brailvi Books

جنتی زیور
466 - 676
(۱۷)دل یا زبان سے ہر وقت خدا کا ذکر کرتا رہے کسی وقت غافل نہ رہے کم سے کم ہر 

دم یہ خیال رکھے کہ خدا مجھے دیکھ رہا ہے۔

(۱۸)جہاں تک ہو سکے دوسروں کو دین یا دنیا کا فائدہ پہنچاتا رہے اور ہر گز کسی مسلمان 

کو نقصان نہ پہنچائے۔

(۱۹)خوراک میں نہ اتنی کمی کرے کہ کمزور یا بیمار ہو جائے نہ اتنی زیادتی کرے کہ 

عبادت میں سستی ہونے لگے۔

(۲۰)اﷲتعالیٰ کے سوا کسی آدمی سے کوئی امید اور آس نہ لگائے اور ہرگز یہ خیال نہ 

رکھے کہ فلاں جگہ سے یا فلاں آدمی سے مجھے کوئی فائدہ مل جائے گا بس اﷲ تعالیٰ 

سے آس لگائے رکھے اور اس عقیدہ پر جما رہے کہ اگر اﷲ تعالیٰ چاہے گا تو سب 

میرے کام آئیں گے اور اگر اﷲ تعالیٰ نہیں چاہے گا تو کوئی میرے کام نہیں آسکتا 

(۲۱)جہاں تک ہو سکے مسلمانوں کے عیوب کو چھپائے۔

(۲۲)مہمانوں' مسافروں اور عاملوں و درویشوں کی خدمت کرے اور غریبوں محتاجوں 

کی اپنی طاقت بھر مدد کرے۔

(۲۳)اپنی موت کو یاد رکھے۔

(۲۴)روزانہ رات کو سوتے وقت دن بھر کے کاموں کو سوچے کہ آج دن بھر میں مجھ 

سے کتنی نیکیاں ہوئیں اور کتنے گناہ ہوئے نیکیوں پر خدا کا شکر ادا کرے اور 

گناہوں سے توبہ کرے۔

(۲۵)جھوٹ' غیبت' گالی گلوچ' فضول بکواس سے ہمیشہ بچتا رہے۔

(۲۶)جو محفل خلاف شریعت ہو وہاں ہر گز قدم نہ رکھے اور اس معاملہ میں عزیز و اقرباء