Brailvi Books

جنتی زیور
467 - 676
کی ناراضگی کی بھی کوئی پروا نہ کرے۔

(۲۷)اپنی صورت و سیرت' اپنے علم و فن ' اپنی عزت و شہرت' اپنے مال و دولت اور 

دوسری خوبیوں پر ہرگز کبھی مغرور نہ ہو۔

(۲۸)نیکوں کی صحبت میں بیٹھے۔

(۲۹)غصہ نہ کرے ہمیشہ بردباری اور برداشت کرنے کی عادت بنائے۔

(۳۰)ہر شخص سے نرمی کے ساتھ بات چیت کرے۔

(۳۱)اپنے پیر کے بتائے ہوئے ذکر اور وظیفوں کی پابندی کرے اور اس کی نصیحتوں کو ہر دم پیش نظر رکھے۔
خیر و برکت والی مجلسیں
    مسلمانوں کی وہ مجلسیں جن کے بارے میں رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ہے کہ ان مجلسوں میں رحمت کے فرشتے اترتے ہیں اور رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے ان مبارک مجلسوں میں چند یہ ہیں جن میں مسلمانوں کا حاضر ہونا سعادت اور باعث خیر و برکت اور اجر و ثواب کی دولت سے مالا مال ہونے کا ذریعہ ہے۔

(۱)میلاد شریف:۔اس مجلس میں حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی ولادت با سعادت کا بیان اور اسی کے ضمن میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے فضائل و معجزات اور آپ کی سیرت مبارکہ اور آپ کی مقدس زندگی کے حالات کا ذکر جمیل ہوتا ہے۔ ان چیزوں کا ذکر قرآن مجید میں بھی ہے اور حدیثوں میں بھی بکثرت ان باتوں کا ذکر ہے اگر مسلمان اپنی محفل میں ان مقدس مضامین کو بیان کریں بلکہ خاص ان باتوں کے بیان کرنے کے لئے محفل منعقد کریں تو اس کے ناجائز ہونے کی بھلا کون سی وجہ ہوسکتی ہے۔ بلا شبہ یقیناً یہ مجلس
Flag Counter