Brailvi Books

جنتی زیور
439 - 676
جائز نہیں ۔
        (الد رمختار،کتاب الاشربۃ،ج۱۰،ص۳۴)
مسئلہ:۔تاڑی شراب کے علاوہ جتنی نشہ لانے والی چیزیں ہیں جیسے افیون' بھنگ' جائفل وغیرہ ان کا حکم یہ ہے کہ دوا کے لئے اتنی مقدار میں ان کا کھالینا درست ہے کہ بالکل نشہ نہ آئے اور اس دوا کا بدن میں لگانا بھی جائز ہے جس میں یہ چیزیں پڑی ہوں لیکن ان کو اتنی مقدار میں کھانا کہ نشہ ہو جائے حرام ہے ۔
        (الد رالمختارمع ردالمحتار،کتاب الاشربۃ،ج۱۰،ص۴۳)
مسئلہ:۔بعض جاہل عورتیں بچوں کو افیون پلا کر سلا دیتی ہیں کہ وہ نشہ میں پڑے سوتے رہیں روئیں دھوئیں نہیں یہ حرام ہے اور اس کا  گناہ عورتوں کے سر پر ہے۔
                (بہارشریعت،ج۳،ح۱۷،ص۱۲)
بلا اجازت کسی کی کوئی چیز لے لینا
مسئلہ:۔کسی کی کوئی چیز زبردستی لے لینا یا پیٹھ پیچھے اس کی اجازت کے بغیر لے لینا بہت بڑا گناہ ہے بعض عورتیں اپنے شوہر یا اور کسی رشتہ دار کی چیز بلا اجازت لے لیتی ہیں اسی طرح بعض مرد اپنے دوستوں اور ساتھیوں یا اپنی عورتوں کی چیزیں بلا اجازت لے لیا کرتے ہیں یاد رکھو کہ یہ جائز اور درست نہیں بلکہ گناہ ہے اگر کسی کی کوئی چیز بلا اجازت لے لی ہے تو اس کا حکم یہ ہے کہ اگر وہ چیز ابھی موجود ہو تو بعینہ اس چیز کو واپس کر دینا ضروری ہے اور اگر خرچ یا ہلاک ہوگئی تو مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ ایسی چیز ہے کہ اس کی مثل بازار میں مل سکتی ہے تو جیسی چیز لی ہے ویسی ہی خرید کر دے دینا واجب ہے اور اگر کوئی ایسی چیز لے کر ضائع کردی ہے کہ اس کی مثل ملنا مشکل ہے تو اس کی قیمت دینا واجب ہے یا یہ کہ جس کی چیز تھی اس سے معاف کرالے اور معاف کر دے تب چھٹکارا مل سکتا ہے۔
Flag Counter