Brailvi Books

جنتی زیور
422 - 676
دیتے ہوں اور اگر یہ ان سے سلام و کلام جاری رکھتا ہے تو وہ اس کو ایذا پہنچانے سے باز رہتے ہوں تو ایسی صورت میں ظاہری طور پر ان فساق کے ساتھ سلام و کلام کے ساتھ میل جول رکھنے میں یہ شخص معذور سمجھا جائے گا ۔
 (الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب السابع فی السلام۔۔۔الخ،،ج۵،ص۳۲۶)
مسئلہ:۔کسی سے کہہ دیا کہ فلاں کو میرا سلام کہہ دینا اور اس نے سلام پہنچانے کا وعدہ کر لیا تو اس پر سلام پہنچانا واجب ہے اور اگر سلام پہنچانے کا وعدہ نہیں کیا تھا تو سلام پہنچانا اس پر واجب نہیں۔
    (الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب السابع فی السلام۔۔۔الخ،،ج۵،ص۳۲۵)
مسئلہ:۔خط میں سلام لکھا ہوتا ہے اس کو پڑھتے ہی زبان سے
''وعلیکم السلام''
کہہ لے تحریری سلام کا جواب ہو گیا۔
     (ردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۸۵)
اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان صاحب بریلوی علیہ الرحمۃ کا بھی یہ طریقہ ہے۔
                    (بہارشریعت،ج۳،ح۱۶،ص۹۲)
مسئلہ:۔انگلی یا ہتھیلی سے سلام کرنا منع ہے ۔
                    (بہارشریعت،ج۳،ح۱۶،ص۹۲)
    حدیث شریف میں ہے کہ انگلیوں سے سلام کرنا یہودیوں کا طریقہ ہے اور ہتھیلی سے اشارہ کرکے سلام کرنا یہ نصرانیوں کا طریقہ ہے۔
 (جامع الترمذی،کتاب الاستئذان والآداب،باب ماجاء فی کراہیۃ۔۔۔الخ،رقم۲۷۰۴،ج۴،ص۳۱۹)
مسئلہ:۔بعض لوگ سلام کے جواب میں ہاتھ یا سر سے اشارہ کردیتے ہیں بلکہ بعض تو فقط آنکھوں کے اشارہ سے سلام کا جواب دیا کرتے ہیں یوں سلام کا جواب نہیں ہوا زبان
Flag Counter