Brailvi Books

جنتی زیور
420 - 676
میں ان میں سے کسی چیز میں دخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں۔
     (ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۸۲)
مسئلہ:۔عورت ہو یا مرد سب کے لئے سلام کرنے اور جواب دینے کا اسلامی طریقہ یہی ہے کہ
السلام علیکم
کہے اور جواب میں
وعلیکم السلام
کہے اس کے سوا دوسرے سب طریقے غیر اسلامی ہیں۔

مسئلہ:۔اگر دوسرے کا سلام لائے تو جواب میں یہ کہنا چاہے ''
علیک و علیھم السلام''
 (الدرالمختارمع ردالمحتار،کتاب الحظروالاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۸۵)
مسئلہ:۔
''السلام علیکم''
اور جواب میں
''وعلیکم السلام''
کہنا کافی ہے لیکن بہتر یہ کہ سلام کرنے والا
'' السلام علیکم ورحمۃ اﷲوبرکاتہ''
کہے اور جواب دینے والا بھی یہ کہے سلام میں اس سے زیادہ الفاظ کہنے کی ضرورت نہیں ۔
    (الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب السابع فی السلام،ج۵،ص۳۲۵)
مسئلہ:۔
''سَلَامٌ عَلَیْکُمْ''
کا لفظ بھی سلام ہے مگر چونکہ یہ لفظ شیعوں میں مذہبی نشان کے طور پر رائج ہوگیا ہے کہ اس لفظ کے سنتے ہی فوراً ذہن اس طرف جاتا ہے کہ یہ شخص شیعہ مذہب کا ہے لہٰذا سنیوں کو سلام میں اس لفظ سے بچنا ضروری ہے۔
                (بہار شریعت،ج۳،ح۱۶،ص۸۹)
مسئلہ:۔سلام کا جواب فوراً  ہی دینا واجب ہے بلاعذر تاخیر کی تو گنہ گار ہوا اور یہ گناہ سلام کا جواب دے دینے سے دفع نہیں ہوگا بلکہ توبہ کرنی ہوگی ۔
  (ردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۸۳)
مسئلہ:۔ایک جماعت دوسری جماعت کے پاس آئی اور ان میں سے کسی ایک نے بھی سلام نہ کیا تو سب سنت چھوڑنے کے الزام کی گرفت میں آگئے اور اگر ان میں سے ایک
Flag Counter