یا اس طرح کہے کہ ''السلام علیک ایھاالنبی'' کیونکہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی روح مبارک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرما ہوا کرتی ہے۔
اﷲ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ۔
وَ اِذَا حُیِّیۡتُمۡ بِتَحِیَّۃٍ فَحَیُّوۡا بِاَحْسَنَ مِنْہَاۤ اَوْ رُدُّوۡہَا ؕ اِنَّ اللہَ کَانَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ حَسِیۡبًا ﴿۸۶﴾
اور جب تم کو کوئی کسی لفظ سے سلام کرے تو تم اس سے بہتر لفظ میں جواب دو یا وہی لفظ تم بھی کہہ دو بے شک اﷲ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے۔(پ5،النساء:86)
مسئلہ:۔سلام کرنا سنت اور سلام کا جواب دینا واجب ہے۔
(الدرالمختار مع ردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۸۳،۶۸۷)
مسئلہ:۔سلام کرنے والے کے لئے چاہے کہ سلام کرتے وقت دل میں یہ نیت کرے کہ اس شخص کی جان' اس کا مال ' اس کی عزت و آبرو' سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور